مفتاح اسماعیل 14

پاکستان میں بجلی بنگلہ دیش، انڈیا، ویتنام اور کمبوڈیا سے مہنگی ہے، مفتاح اسمعیل

میانوالی (رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا ہیکہ پاکستان میں بجلی بنگلہ دیش، انڈیا، ویتنام اور کمبوڈیا سے مہنگی ہے، جس کا اثر کارخانوں پر پڑتا ہے، آج پاکستان پوری دنیا میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی بناتا اور عوام کو بیچتا ہے، اور عوام کو مبینہ طور پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ بجلی کے حوالے سے حکومتوں کے پاس کوئی واضح پالیسی نہ ہونے سے انڈسٹریل اسٹیٹ تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑی ہے،

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ریلیف دینے کیلئے سستی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کو خرید کر غریب عوام کو ریلیف دیا جا سکتا یے، لھذا ایران سے سستی پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کا سنہری موقع ہے اس موقع سے خطر خواہ فائدہ اٹھا کر عوام کو تاریخی ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے،اور آئی پی پیز سے جان چھڑوانے کا بہترین موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں