صدر ملک سیف الملوک 126

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سیف الملوک کھوکھر نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگو ں کی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ اداروں کے افسران سے رابطے کر کے ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر حلقے کے لوگوں کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام سے رابطہ اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے انہیں حل کرنا ہے ۔

صدر ملک سیف الملوک
صدر ملک سیف الملوک

ملک کی تعمیر وترقی اورعوام کی خدمت مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کی پہچان ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

صوبہ پنجاب تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں سب سے آگے ہیں اور دوسرے صوبوں میں بسنے والے بھی اپنے صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی خدمت اور تعمیر و ترقی کی طرز حکمرانی کے خواہشمند ہیں ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ان شا اللہ جلد بلدیاتی انتخابات بھی ہوں گے جس سے عوام کے روز مرزہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں