شہباز شریف 79

پاکستان مسلم امہ میں ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیراعظم

تہران(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ میں ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امن، ترقی اور ہم آہنگی کے باہمی اہداف کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے خاص طور پر امت مسلمہ کو درپیش موجودہ چیلنجز کے حوالے سے ان کی آرا طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

میں نے ثالث کے طور پر ایران کے کردار اور جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے لیے اپنی تشویش کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امن، ترقی اور ہم آہنگی کے باہمی اہداف کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں