شبلی فراز 165

پاکستان سے کرپٹ سیاستدانوں کا دور ختم ہو جائے گا، شبلی فراز

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپٹ سیاستدانوں کا دور ختم ہو جائے گا۔ شبلی فراز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پاکستان سے کرپٹ سیاستدانوں کا دور ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ شفاف اور ملکی مفاد کی سیاست کا دور عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں