پاکستان سپر لیگ 195

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہو گی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہو گی،پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے جہاں افتتاحی تقریب ریکارڈ کر کے نشر کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دوسرے ملک میں رکھنے کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی اس حوالے سے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں