کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی تیزی کے بعد آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









