پاکستان سٹاک مارکیٹ 59

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں