پاکستان اسٹاک ایکسچینج 44

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پھر سے بحال

کراچی: (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پھر سے بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 504 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.31 روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں