کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 875 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 941 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 47 ہزار 494 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 10 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.83 روپے سے کم ہو کر 281.73 روپے پر آگیا ہے۔








