پاکستان اسٹاک ایکسچینج 40

پاکستان سٹاک ایکسچینج ریڈ زون میں داخل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج ریڈ زون میں داخل ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 348 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 49 ہزار 291 کی سطح پر ٹرید کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1612 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

ٹرمپ کی ایران پر حملے شدید کرنے کی دھمکی کے باعث پاکستان سمیت ایشیائی مارکیٹس پھر سے مندی کا شکار ہو گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انڈونیشیا کا جکارتہ انڈیکس ڈھائی فیصد تک گر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ ہو گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں