ویسٹ انڈیز 130

پاکستان سمیت کسی بھی دورے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن)دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی دورے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹ منٹ پوری کرنے کا پلان ہے، ہمارا ارادہ یہی ہیکہ ہم ٹورز کی ذمے داریاں پوری کریں گے۔سی ای اوکرکٹ ویسٹ انڈیز جانی گریو نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح دوسرے سے قبل تمام ضروری عمل کا جائزہ لیں گے، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مینز اور ویمنز ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہیں، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے،نیوزی لینڈ اب واپس آنا چاہے بھی تو پاکستان 2023 سے قبل میزبانی نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے اپنے دورے منسوخ کیے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں