سینیٹر مشاہد حسین 145

پاکستان روحانی سیاحت کیلئے بھی ایک بہترین مقام ہے ،سینیٹر مشاہد حسین

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دلکش مناظر، بے پناہ ثقافتی اور تاریخی ورثے سے نوازا گیا ہے،پاکستان روحانی سیاحت کیلئے بھی ایک بہترین مقام ہے ،مختلف مزاہب،بدھ مت، ہندو مت اور سکھ مت کے مقدس ترین مقامات بھی پاکستان کی سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان، سفارتخانہ کے حکام اور بڑی تعداد میں شرکاءنے شرکت کی۔

سینیٹر مشاہد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو دلکش مناظر، بے پناہ ثقافتی اور تاریخی ورثے سے نوازا گیا ہے۔ مشاہد حسین نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور مواقعوں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان روحانی سیاحت کئلیے بھی ایک بہترین مقام ہے جن میں مختلف مزاہب،بدھ مت، ہندو مت اور سکھ مت کے مقدس ترین مقامات بھی پاکستان کی سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سینیٹر مشاہد حسین نے شرکاءکو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مہر گڑھ، گندھارا اور سندھ جیسی عظیم تہذیبوں کی قابل فخر وارث ہے۔ سفیر پاکستان نے نے کوویڈ کے وبا ئی مرض کے دوران سفارتخانے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں شرکا ءکو آگاہ کیا۔

سفیر پاکستان نے پاکستان کے خوبصورت مناظر اور ہزاروں سال پرانے ثقافتی ورثے اور سیاحت کے مواقعوں کو دنیا بھر بشمول امریکہ میں متعارف کرانے کیلئے ورچول ٹورز کی اہمیت ہر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب میں پاکستانی کھانوں اور موسیقی کا تعارف بھی شامل تھا۔ پاکستان کے قدرتی مناظر، خوبصورتی اور ثقافت کے مختلف پہلوں پر مشتمل ایک تصویری نمائش بھی رکھی گئی۔

جبکہ پاکستانی کھانے اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پاکستانی تارکین وطن اور امریکا کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے شرکاءنے پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیے جانے والے پروگراموں کے سلسلے کی یہ دوسری تقریب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں