ایشیا کپ 70

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ کیلئے چین روانہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) انڈر 18 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم چین کے لیے روانہ ہوگئی۔

انڈر 18 ایشیا کپ چین کے شہر دازہو میں ہو رہا ہے، جونیٸر ہاکی ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث آج روانہ ہوٸی ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ پانچ جولاٸی کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 6 جولاٸی کو سری لنکا اور تیسرا 8 جولاٸی کو بنگلا دیش سے کھیلے گی جبکہ میزبان چین سے پاکستان 9 جولاٸی کو مدمقابل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں