وزیر خارجہ 152

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے،نوابشاہ اندوہناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوابشاہ میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں، اندوہناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عنقریب ظلم اور ناانصافی کی حامی قوتیں شکست فاش سے دوچار ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں