کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) اتوار کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مہمان خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 37 رنز سے ہرایا۔
اشتہار
123
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









