پاکستان 124

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (آج) کھیلا جائے گا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج)یکم جون سے کراچی میں ہو گا، پاکستان ویمنز اس سے قبل تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سوئپ شکست دے چکی ہے،

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم جون کو سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں