پاکستان 200

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن20 میچ (آج)کھیلا جائے گا

ہرارے(عکس آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ(آج)اتوار کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا اور دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی تھی ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں