ایٹمی تنصیبات 158

پاکستان اور بھارت کے مابین ایٹمی تنصیبات، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں 31دسمبر 1988کے معاہدے کے تحت سال میں 2بار کیا جاتا ہے۔

اس معاہدے کی توثیق 26جنوری 1991کو کی گئی تھی،ایٹمی تنصیبات اور سہولیات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئیں جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی ایٹمی تنصیبات اور سہولیات کی فہرست پاکستان ہائی کمیشن کے حوالے کیں،بھارت نے یہ فہرست مقامی وقت کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ساڑھے بجے پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کیں،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو 628بھارتی قیدیوں کی فہرست بھی حوالے کر دی گئی،پاکستان کی جیلوں میں 51بھارتی اور 577مچھیرے قید ہیں، پاکستان اور بھارت سال میں 2بار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے،بھارتی حکومت نے بھی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو 355قیدیوں کی فہرست حوالے کیں، جس کے مطابق 282 پاکستانی شہری اور 73مچھیرے بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں