بنگلہ دیش 27

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سے 16 نومبر تک ہاکی سیریز کھیلی جائے گی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں 13 سے 16 نومبر تک ہاکی سیریز کھیلی جائے گی،اس سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرسکے گی.

دورہ بنگلہ دیش کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم لاہور سے ڈھاکہ پہنچ گئی ،عماد شکیل بٹ دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم کے کپتان ہوں گے ،کھلاڑیوں میں عںد اللہ اشتیاق خان ، منیب الرحمن ،محمد سفیان خان،محمد عبداللہ،حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی،رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد،عبدالرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور ٹیم میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں