پاکستان 93

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں، (آج )شام کو دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرینگی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے کے 3 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیموں اور آفیشل نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سے سفر کیا۔دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آرام کرنے کے بعد آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز اپنے نام کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں