ون ڈے میچ 176

پاکستان اور آسٹریلوی کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور آسٹریلوی کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد پاکستان پہنچ چکی ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 29 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔

شیڈو ل کے مطابق دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 31 مارچ کو راولپنڈی اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 5 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں