پاکستان افغانستان 179

پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ میچز سری لنکا میں کروانے کا خواہشمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں