پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس 680سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گئی اور انڈیکس 41ہزار پوائنٹس سے گھٹ کر40300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 85ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 53.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن مندی کا رجحان غالب رہا جس کی وجہ سے انڈیکس 1026.51پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 2دن کی معمولی تیز ی سے انڈیکس نے 342.44پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ پرمندی کے بادل چھائے رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 684.07پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41007.52پوائنٹس سے گھٹ کر40323.45پوائنٹس پر آگیا جبکہ 283.77پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15180.10پوائنٹس سے کم ہو کر14896.33پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27573.68پوائنٹس سے کم ہو کر27217.43پوائنٹس ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41216.65پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 40200.69پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ43لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم از کم 4ارب روپے مالیت کے 17کروڑ32لاکھ64ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1639کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 643کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،881میں کمی اور115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری ،پاک پیٹرولیم ،سنر جیکو پاک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس ،ٹی پی ایل پراپرٹیز،اٹک ریفائنری ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،حیسکول پیٹرول ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،سوئی سدرن گیس ،الشہیر ( آر ) ویوز کارپوریشن لمیٹڈ ،شبیر ٹائلز ،لوٹے کیمیکل ،نشاط چونیاں ،سمٹ بینک اوربینک اسلامی سر فہرست رہے ۔