پاکستان اسٹاک ایکسچینج 106

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 780 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔شیئر بازار کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 158 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 199 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ادھر انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستاہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 22 پیسے کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں