کراچی(ر پورٹنگ آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 632.88پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث 72.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 85ارب81کروڑ15لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 33.95فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا .
جس کے سبب ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس41439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے40496پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس632.88پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس264.83 پوائنٹس کی کمی سے 17205.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 325.26پوائنٹس کی کمی سے28969.98پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ304میں کمی اور15کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب43ارب9کروڑ89لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے8500روپے اورباٹا پاک 62.96روپے کے اضافے سے 1683.96روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان100روپے کی کمی سے 6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل73.50روپے کی کمی سے906.50روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔