اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے۔
پاکستان فلسطین سے متعلق اسی موقف کیساتھ ہے جو موقف خود فلسطینی عوام اور مسلم اُمہ کا ہے ،امریکی صدر کیساتھ تعلق اب برابری کی بنیاد پر قائم ہے ، اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔