شاہد آفریدی 192

پاکستان ، ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا، شاہد آفریدی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی کی پرفارمنس کے ساتھ زبردست فائٹ بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ ویسٹ انڈیز کو جاتا ہے ، پاکستان ٹیم اچھی بیٹنگ کے ساتھ ٹیسٹ میچ جیت سکتی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بہترین رہی، دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں