شیخ رشید 198

پاک بھارت میچ دیکھنے یو اے ای جانیوالے شیخ رشید کو وزیراعظم نے واپس بلالیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلانے پر شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے، نجی فضائی کمپنی ائیربلیو کی پروازپی اے 213پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے گئے ۔ ہفتے کو وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سے وہ ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا،وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث شیخ رشید کو واپس بلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں