ایران 115

پانچ امریکی شہریوں کی رہائی انسانی ہمدردی کا اقدام تھا، ایران

تہران ( رپور ٹنگ آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر انسانی ہمدردی کا اقدام تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی امریکا، ایران ایسے اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے پانچ پانچ قیدی رہا کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں