پام آئل 77

پام آئل کی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 8.89فیصداضافہ ہوا ،رپورٹ

مکو آ نہ(رپورٹنگ آن لائن) پام آئل کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 8.89فیصداضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 306ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2024 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 281ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح دسمبر2024کے مقابلہ میں دسمبر2025کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 25ملین ڈالر یعنی 8.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں