درآمدات 12

پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ،سویابین آئل کی درآمدات میں کمی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ اورسویابین آئل کی درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پام آئل کی درآمدات پر1.848ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.58فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر1.545ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،دسمبرمیںپام آئل کی درآمدات کاحجم 341.14ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 309.61ملین ڈالراوردسمبر2024میں 289.89ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پام آئل کی درآمدات پر3.370ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،

اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سویابین آئل کی درآمدات پر54.012ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 160فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر140.28ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،دسمبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 18.65ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 0.17ملین ڈالراوردسمبر2024میں 47.56ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں سویابین آئل کی درآمدات پر372ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں