اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بیمار ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت پر ایم این ایز کے جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم اور پی ٹی آئی کے توسط سے گذشتہ روز ہونے والے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بیماری کے باوجود ووٹنگ کیلئے آنے والے ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا ایم این ایزکے جذبے کو سراہتا ہوں، خیال زمان،احسان اللہ ٹوانہ ،راحت امان اللہ بھٹی شدیدعلالت کےباوجودآئے جبکہ شیخ رشید کا شکر گزار ہوں جو بھائی کی وفات کے باوجود اجلاس میں آئے۔