اسلام آباد ہائیکورٹ 121

پارلیمنٹ حملہ کیس، حکومت نے عمران خان کی بریت کے خلاف اپیل دائرکر دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں موقف اپنایا گیاہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظر انداز کر کے عمران خان کو بری کیا، پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے وقوعے کے متاثرین کو نوٹس جاری کیے اور سنے بغیر عمران خان کو بری کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 29اکتوبر 2020کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں