مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو10.905ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.770ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.2فیصدزیادہ ہے،
جنوری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.739ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے 1.686ارب ڈالرکے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر29فیصدکی نموہوئی ہے،دسمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.351ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔









