ٹیکسٹائل 76

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 4فیصداضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر4فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو6.391ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو6.146ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.616ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 0.57فیصدکم ہے۔گزشتہ سال اکتوبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.625ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر2.78فیصدکااضافہ ہوا۔ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.572ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اکتوبرمیں بڑھ کر 1.616ارب ڈالر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں