مکوآنہ(رپورٹنگ آن لائن )ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.65فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروشماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو15.888ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.65فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو15.039ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.409ارب ڈالرریکارڈکیاگیا .
جواپریل میں 1.444ارب ڈالراورگزشتہ سال مئی میں1.481ارب ڈالرتھا،مالی سال 2024میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 16.31ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 4.126ارب ڈالر،بیڈروئیرز2.83ارب ڈالر،سوتی ملبوسات 1.69ارب ڈالر،اورریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 3.64ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔