مانچسٹر(ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کا امتحان آج سے شروع ہو گا،
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج) اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
مختصر فارمیٹ میں انگلش ٹیم کو گرین شرٹس پر واضح برتری حاصل ہے ،ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین 15ٹی ٹوئنٹی کھیلے
جا چکے ہیں جن میں10انگلینڈ جبکہ4میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔پہلے میچ سے قبل پاکستان
اور انگلینڈ نے نیٹ پریکٹس کی جس میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس میں کھلاڑیوں نے پسینہ بہایا۔ تین ٹی ٹونٹی
میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ میزبان ٹیم آئن مورگن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو سیریز
میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ
30 اگست کو جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں
میچز اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے .
جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ڈے ہوگا۔