ٹیسٹ کپتان شان مسعود مشیر انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو مشیر انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز بنانےکا اعلان کردیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یہ اعلان اسلام آباد میں ایک عشائیے کے دوران کیا، شان مسعود انٹرنیشل کرکٹ اور کھلاڑیوں کے معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جو اسلام آباد میں منعقد ہوا، وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی، جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

خیال رہے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پی سی بی اپنے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا اور پلیئرز افئیرز کو زیادہ مؤثر انداز میں چلانا ہے۔