ڈاکوگن پوائنٹ 139

ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھر میں ڈاکوگن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون لے کر فرار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور میں ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھر میں ڈاکوگن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے اس حوالے سے اعزاز چیمہ نے کہا کہ 2 ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعزاز چیمہ نے کہا کہ سوسائٹی کے گارڈز کے پہنچنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اعزاز چیمہ کی درخواست موصول ہو گئی ہے، کارروائی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں