بولر 27

ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، لیگ اسپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم بولر ونندو ہسارانگا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ سری لنکن اسٹار اسپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے۔

ہسارانگا کو اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف میچ میں انجری ہوئی تھی۔ ونندو ہسارانگاکی جگہ بولنگ آل رانڈر دشان ہمانتھا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیاپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کیخلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں