شاہین شاہ آفریدی 167

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

دبئی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔شاہین شاہ نے گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائیں، جس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایک بات یقینی ہے کہ ہم ورلڈکپ میچز میں اپنی 10 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں پاکستان زندہ باد!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں