چنئی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی ، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے ،نیوزی لینڈ نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 65 اور گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،ٹم سیفرٹ مین آف دی میچ قرار پائے ۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا چوتھا میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ابراہیم زردان اور رحمان اللّٰہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 63 اور صدیق اللّٰہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بعدازاں نیوزی لینڈ نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 65 اور گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان نے 2، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔









