ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 137

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دس نومبر کو کھیلا جائیگا

ابو ظہبی /دبئی(رپورٹنگ آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دس نومبر کو کھیلا جائیگا ، گیار ہ نومبر کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے کھیلے جائینگے ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب رہیں ،پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا،دوسری جانب،

انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں،ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شیخ زاہد سٹیڈیم ابو ظہبی کے مقام پر مد مقابل ہو گی، 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں