ٹی سی ایس 201

ٹی سی ایس نے پاکستان سے وسطی ایشیا کیلئے پہلے ٹی آئی آر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی سی ایس کا ایک ٹرک پاکستان سے برآمدی تجارتی سامان لے کر افغانستا ن کے راستے ازبکستان پہنچا۔یہ تاریخی کامیابی ٹی سی ایس نے پاکستان، افغانستان ، ازبکستان اور پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیو یٹی ( پی آر ای آئی اے) کے اشتراک سے حاصل کی۔ واپسی پر ٹرک نے اسی روٹ کا استعمال کیا اور کراچی میں سامان پہنچایا۔ اس تاریخی سنگ میل پر تبصرہ کرتے ہوئے خالد اعوان، چیئرمین ٹی سی ایس نے کہا ”آج کی دنیا میں تجارت عالمی نظام کے تحت سرحدوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ پاکستان ایک نئے نظا م میں داخل ہوچکاہے اور ٹی سی ایس یہ قدم اٹھانے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔ ‘

‘ انہوں نے کہا”علاقائی تجارت ہمارے خطے کیلئے بہت ضروری ہے۔ چین اور وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ پاکستان اور ان ممالک کے درمیان روایتی تجارتی تعلقات قائم ہیں اور مستقبل میں ان تجارتی تعلقات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔” پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیویٹی ( پی آر ای آئی اے) نے ٹی سی ایس کے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی۔ پائلٹ شپمنٹ پاکستان اور وسطی ایشیاکے درمیان 5 مجموزہ آزمائشی شپمنٹ کی سیریز میں سے پہلی تھی۔ یہ شپمنٹس ٹی آئی آر کنونشن کے تحت وسطی ایشیا اور اس سے آگے عالمی ٹرانزت کیلئے متعدد موثر روٹس کی تلاش میں معاون ثابت ہوںگی۔ یہ اس روٹ پر ٹرانزٹ سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کو دستاویزی شکل میں ترتیب دیں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا کامیاب عالمی پائلٹ پراجیکٹ تھا۔ پائلٹ پراجیکٹ کا مقصد رکن ممالک کی طرف سے قائم کردہ روٹس اور کسٹم انٹر فیس نظاموں کا جائزہ لینا ہے ۔

افغانستان سمیت زیادہ تر علاقائی ممالک اس عالمی تجارتی نظام کے رکن ہیں۔ ٹی سی ایس پاکستان میں پہلی اور اب تک کی واحد ٹی آئی آر ایکریڈیٹڈ آپریٹر ہے۔ یہ شپمنٹ اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل کسٹم ٹرانزٹ سسٹم ٹرانسپورٹس انٹرنیشکس روٹیئرز ( Transports Internationaux Routiers) کے مطابق بھیجی گئی تھی جو ملکوں کے درمیان بارڈر چیکنگ کے نظام کو تیز تر کرکے تجارت میں سہولیات فراہم کرتا ہے۔ پاکستان نے 2016 میں ٹی آئی آر کنونش میں شمولیت اختیا رکی۔ آئی آر یو (انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین )نے اپریل،2018 میں پاکستان کا بطور ” ٹی آئی آر آپریشنل کنٹری’ اعلان کیا۔پاکستان ٹی ۔ آئی۔آر۔ کسٹم کلیئرنس سسٹم میں شامل ہوا جس کے عالمی انتظامی امورانٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین( آئی آر یو)جبکہ پاکستان میں پاکستان نیشنل کمیشن آف انٹرنیشنل چیمبرز آف کامرس ( پی این سی ۔آئی سی سی ) کے پاس ہیں۔ ممالک نے ایک کثیر الجہتی معاہدہ پر دستخط کرکے اس نظام میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان 2016 میں 69 ویں رکن کی حیثیت سے اس نظام میں شامل ہوا۔ اس وقت 77 ممالک دنیا بھر سے اس عالمی تجارتی نظام کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں