سندھ ہائیکورٹ 10

ٹی ایل پی پرپابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)پرپابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں وفاق پاکستان، وفاقی وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کالعدم ٹی ایل پی پرپابندی کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ آئینی درخواست شاہ فیصل ٹائون کے رضوان احمد صوفی نے اکبر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی غیر آئینی ہے۔

پرامن احتجاج کرنے پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ ٹی ایل پی دہشتگرد جماعت ہے نہ اس نے کوئی دہشتگردی کی ہے۔ ٹی ایل پی فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف ریلی نکالی تھی۔ ٹی ایل پی کے ہزاروں کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کارکنوں کو رہا اور جماعت پر پابندی کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں وفاق پاکستان، وفاقی وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں