ٹی 20 ورلڈکپ 91

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے امریکا کا اسکواڈ کا اعلان

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے امریکا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کریں گے۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ستیجا مکھاملا، سوربھ نیتھراالواکر، اینڈریز گاؤس، شایان جہانگیر، جسدیپ سنگھ، سنجے کرشنامورتی، علی خان، شیہن جیسوریا، حرمت سنگھ، محمد محسن، ملند کمار، نوستش کینجیگے، شبھم رنجنے اور شادلے وین شالک ویک شامل ہیں.

رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے ابھری ہے اور اس اسکواڈ کے اعلان کے بعد شائقین کو توقع ہے کہ امریکا ورلڈ کپ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں