نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)نیویارک میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر بھارت نے پاکستان کو 120 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے تعاقب میں عمدہ آغاز کیا لیکن 6 رنز سے میچ ہار گئے۔عماد وسیم جب بیٹنگ کے لیے آئے پاکستان کا اسکور 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر 73 رنز تھا، پاکستان کو 46 گیندوں پر مزید 47 رنز درکار تھے۔آل راؤنڈر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف رنز کے تعاقب کو مزید آسان بنانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ اس منصوبے پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کرسکے۔
120 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے 59 ڈاٹ گیندیں کھیلیں اور نیویارک میں 7 وکٹوں پر 113 رنز تک محدود رہے، وسیم نے 23 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے۔حالیہ انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ جب میں نے بھارت کے خلاف 15 رنز بنائے اس کے بعد جو تنقید ہوئی مجھے ایسا لگا کہ زندگی میں کبھی کچھ نہیں کیا، میں نے اپنی پوری کوشش کی، میں نے ٹیم انتظامیہ کے سامنے واقعی مانگی۔