ٹڈی دل

ٹڈی دل نے پنجاب کے کن علاقوں میں تباہی پھیلائی،صوبائی حکومت لاعلم نکلی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ہے۔کسان دیوالیہ ہو گئے ہیں فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔

لیکن ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی نے تحریری طور پر تسلیم کیا ہے کہ ٹڈی دل نے صوبے میں کتنے رقبے کا متاثر کیا۔ کتنی فصلیں تباہ کیں۔اور کون کون سے علاقے زیادہ متاثر ہوئے اس سلسلے میں کچھ علم نہیں۔
ٹڈی دل
ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی کے مطابق ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات اور متاثرہ علاقوں کا علم صرف پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو یے۔PDMA ہی لیڈنگ ایجنسی ہے وہی ٹڈی دل کی وارننگ جاری کرتا ہے۔
ٹڈی دل


ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم نے تحریری طور پر یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے غریب کسانوں میں سپرے مشینیں تقسیم نہیں کی گئیں۔
ٹڈی دل
ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی کے مطابق صوبے میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے 23 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جن میں سے 19 کروڑ روپے پی ڈی ایم اے کو اور 4 کروڑ روپے محکمہ زراعت کو ملے۔