ڈاکٹر عمر سیف

ٹوئٹر ٹرولز سے پاکستان کیلئے ہر اچھی خبر کوبدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ کچھ ہفتے سکون کے بعد ٹوئٹر ٹرولز دوبارہ ہائپر ڈرائیو میں ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ان کی مالی امداد کون کررہا ہے اور اب کیوں؟ یہ زیادہ تربیرون ملک سے چلنے والے اکائونٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اکائونٹس سے پاکستان کیلئے ہر اچھی خبر کوبدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، یہ ہر ریاستی ادارے پر حملہ کر رہے ہیں، نہیں معلوم وہ اس سے کیا حاصل کرناچاہتے ہیں؟