غلام سرور خان 248

ٹرینیں ، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے مطابق چل رہے ہیں ،غلام سرور خان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ٹرینیں ، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے مطابق چل رہے ہیں ، جہاں جہاں ہماری پروازوں پر پابندیاں لگیں وہاں پر چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کی جا رہیں ہیں،پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم رہا ، حکومتی پالیسی کوبھی کریڈیٹ دینا چاہیے ، محرم الحرام پرامن گزرگیا تو پھر بیماری سے جان چھوٹ جائیگی ،احساس پروگرام کے تحت تحصیل ٹیکسلا میں 28 ہزار افراد کو تیس کروڑ روپے حقداروں کو دئیے گئے۔

ہفتہ کو وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس خوف اور جس ڈر سے عید الفطر گزاری وہ کورونا کا ڈر رہا،حفاظتی تدابیر سے اور ایس او پیز کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو اس بیماری سے اس عید پر بھی محفوظ رکھا،این سی او سی میں روزانہ مانیٹرنگ بھی ہوتی ہے،میڈیا بھی اکثر وہاں ہوتا ہے سوالات بھی کئے جاتے ہیں،اہم فیصلے قومی رابطہ کمیٹی میں ہوتے ہیں،تمام صوبوں تمام پارٹیز کی اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں،فیصلہ کیا گیاہے متعدد چیزوں سے لاک ڈاؤن مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جتنی ٹرینیں،بسیں،جہاز چلتے تھے ایس و پیز کے مطابق چلے ،آج بھی امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ہزاروں اور متاثرین لاکھوں میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی رحم ہم پر رہا مگر حکومتی پالیسی کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔ انہوںنے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر کو بھی خراج تحسین کیا اور کہاکہ پوری قوم کو شکرانے کے نوافل ادا کرنا چاہئیں،کور کمیٹی اور کابینہ میں موجود رہا اور احساس کفالت پروگرام پر بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بہت لوگوں کی رائے تھی کہ جتنے والے نمائندوں کے بتائے ہوئے لوگوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے مگر وزیر اعظم پاکستان نے اس بات پر اتفاقِ نہیں کیا،وزیر اعظم نے کہا ہم نے کام اللہ کی خوشنودی کیلئے کرنا ہے،جو حقدار ہے آسکا حق اسکو دیا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ میری تحصیل ٹیکسلا میں 28 ہزار افراد کو تیس کروڑ روپے حقداروں کو دئیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت دباؤ میں ہونے کے باوجود اربوں روپے تقسیم کئے گئے،محرم کے دوران کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں،اللہ کرے محرم الحرام پر امن ہو پھر اس بیماری سے جان چھوٹ جانی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں جہاں ہماری پروازوں پر پابندیاں لگیں وہاں پر چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کی جا رہیں ہیں،وہ آپریشنل ہیں اور ڈومیسٹک پروازیں بھی دس سے بحال ہو چکی ہیں،ڈومیسٹک پروازوں میں چودہ فیصد کرایوں میں کمی کی جا رہی ہیں،سامان کی چالیس کی جگہ 73 کلو گرام کی سہولت ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ پہلے بھی پی آئی اے کی پرواز نہیں جاتیں تھیں مگر ہم نے سہولت فراہم کی،ہمارے پاس دو ماہ کی معیاد تھی انشاء اللہ وقت مقررہ پر اپیل بھی دائر کر دی جائے گی،191 کپتانوں کو شو کاز دے کر سسپنڈ کر چکے ہیں،219 کو گراؤنڈ کر رہا گیا 28 کو نکالا گیا ہے،سب سے اہم انسانی زندگی ہے،سفر کو محفوظ بنانا مقصود ہے ،کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں،جعلی ڈگری پر اگر پائلٹ نکلا تو عوام کا ہی فائدہ ہو گا،جو پائلٹ آئین گے وہ سو فیصد کلیر ہو نگے،اب وہ جمہوریت نہیں رہی جس میں دو نمبر لوگوں کو بھرتی کیا جاتا تھا،ہماری کوشش ہے، نئے جہاز بھی منگوائے جائیں کچھ کی لیز پوری ہو رہی انکے متبادل بھی جہاز لائے جائینگے،

سب پابندیاں بھی اسی سال ختم ہونگی اور یورپ کی فضاؤں پر ہونے ہیں،پہلے انشورنس پچاس لاکھ فی شخص ہوتی تھی ،ہم نے مرحومین کو پہلے ہی دس لاکھ کے حساب سے ادا کر دی تھی،اب انشورنس بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے،فیڈرل گورنمنٹ نے 560 بلین سوشل ڈویلپمنٹ فنڈ رکھا ہے،اپنے حلقے میں سب سے بڑا رنگ روڈ میں فنڈ رکھا گیا ہے،6 بلین کیلئے اراضی کا فنڈ رکھا گیا،وزیر اعظم کو دعوت دی ہے کہ ہمارے حلقے میں آئیں،اس سے لوڈ پنڈی اسلام آباد پر کم ہو جایے گا مری روڈ پر بھی کم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں